Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں مزید سیکڑوں روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا
شائع 20 دسمبر 2023 03:07pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 60 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب بدھ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 900 روپے اور 771 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 87 ہزار 327 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام چاندی بالترتیب بغیر کسی تبدیلی کے 2670 روپے اور 2289.09روپے پر مستحکم رہی۔

سونا

Gold prices

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices