Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غریب نوجوان صوبائی امیدوار کے بینر اٹھائے بجلی ٹاور پر چڑھ گیا

لیگی رہنما کے سمجھانے پر ٹاور سے نیچے اترا تو پولیس نے نوجوان کو دھرلیا
شائع 20 دسمبر 2023 02:45pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

ملتان میں معاشی حالات سے تنگ نوجوان بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا، تین گھنٹے بعد لیگی رہنما سلمان نعیم کے سمجھانے پر ٹاور سے نیچے اترا تو پولیس نے اسے دھرلیا۔

ملتان کے علاقے چونگی نمبر 22 کا رہائشی محراب نامی نوجوان معاشی حالات سے تنگ آکر بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا، پولیس و ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور نوجوان کو ٹاور سے اتارنے کی کوشش کی تاہم نوجوان بدستور ٹاور سے اترنے سے انکار کرتا رہا۔

محراب والدہ اور بھائی کے آنے پر بھی ٹاور سے نہ اترا تو صوبائی امیدوار سلمان نعیم کو ریسیکیو کی جانب سے بلوایا گیا۔

ٹاور پر چڑھنے والے نوجوان کے ہاتھ میں صوبائی امیدوار سلمان نعیم کے بینرز بھی تھے، سلمان نعیم کے سمجھانے پر محراب ٹاور سے نیچے اتر آیا جسے پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔

economic crisis

Multan

multan police