عام انتخابات کے بعد حلقہ بندیوں سےمتعلق اپیلیں دوبارہ سنیں گے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 12 کی حدود میں تبدیلی سے متعلق گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے بعد حلقہ بندیوں سےمتعلق اپیلیں دوبارہ سنیں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے تحریر کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا کہ حلقہ بندیوں سے زیادہ الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 12 میں حلقہ بندی سے متعلق نظرثانی کی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں تبدیل نہیں ہوسکتیں۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ انتخابات جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ایک جج کا کردار گارڈین کا ہوتا ہے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد انتخابی عمل اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کیا جاسکتا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عام انتخابات کے بعد حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں دوبارہ سنیں گے، انتخابات میں کسی صورت تاخیرقبول نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان کی دو صوبائی نشستوں شیرانی اور ژوب میں الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کردی تھی جس کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
Comments are closed on this story.