Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

علی امین گنڈہ پور کی جانب سے روپوشی ختم کیے جانے کا امکان

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈہ پور کیخلاف 19 اے کے تحت ہر قسم کی کارروائی روک دی
شائع 20 دسمبر 2023 01:47pm

پشاور ہائی کورٹ بینچ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے خلاف 19 اے کے تحت کسی بھی قسم کی کارروائی روک دی۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ کافی عرصہ سے روپوش علی امین خان گنڈہ پور اب منظر عام پر آئیں گے اور اس سے ڈیرہ کی سیاسی فضاء میں بھی کافی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی ضمانت اور مقدمات کے اخراج کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے ان کے والد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے علی امین گنڈہ پور اور ان کے بھائیوں کے خلاف 19 اے کے تحت کسی بھی قسم کی کارروائی روک دی۔

گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کے والد میجر (ر) امین اللہ خان گنڈہ پور نے ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بنچ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ علی امین گنڈہ پور کو ہائی کورٹ تک آنے کی اجازت دی جائے اور تمام مقدمات میں ان کو حفاظتی ضمانت دی جائے۔

اس حوالے سے علی امین نے پاور آف اٹارنی اپنے والد کو دیدی تھی۔

سماعت کےموقع پر ایس ڈی پی او حافظ محمد عدنان اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہائی کورٹ کے باہر موجود رہے۔

Peshawar High Court

Ali Amin Gandapur

Election 2024