Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی عدالتوں میں تعطیلات کا آغاز

تعطیلات کے دوران صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی۔
شائع 20 دسمبر 2023 01:19pm

لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا۔

خبر رساں ایجنسی ”اے پی پی“ کے مطابق اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں 25 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

نوٹفکیشن کے مطابق پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں چھٹیاں پچیس دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔

موسم سرما کی تعطیلات کے دوران صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی۔

winter vacations

LAHORE HIGH COURT (LHC)

Punjab Courts