Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ عامر اور بھارتی ریپر بادشاہ کا نام پھر ایک ساتھ لیا جانے لگا

دونوں کی ویڈیو کال وائرل ہونے کے بعد مداحوں کے تُکے
شائع 20 دسمبر 2023 12:49pm

ہانیہ عامر اور بھارتی ریپروگلوکار بادشاہ خان کا نام کچھ عرصہ قبل بھی خبروں کی زینت بنا تھاجب دوںوں کی دُبئی میں ملاقات کی ویڈیووائرل ہوئی تھی۔

اب ایک ویڈیو کال ان قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہے کہ آیا ہانیہ عامرکی بادشاہ سے صرف دوستی ہی ہے یا بات اس سے آگے بڑھ چکی ہے۔

آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے آفیشل انسٹاگرام پراسٹوری میں ہانیہ کے ساتھ کی جانے والی ایک ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اسکرین شاٹ میں ہانیہ کو منہ پرہاتھ رکھے قہقہے لگاتا دیکھاجاسکتا ہے اور کال کے دوسری جانب ریپر بادشاہ بھی مُسکرا رہے ہیں۔

اس اسٹوری کے کیپشن میں بادشاہ نے ہانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا،’لطیفہ کیا تھا؟‘

’بابر بھائی ہیں برو‘، ہانیہ عامر کی دلچسپ تردید

اس اسکرین شاٹ کو دیکھنے والے مداح تبصروں میں سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا یہ دونوں صرف ایک دوسرے کے دوست ہی ہیں یا بات اسے سے آگے بڑھ چکی ہے۔

ہانیہ کا نام اس سے قبل گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ لیا جارہا تھا ، دونوں ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے تاہم بعد ازاں یہ تعلق بالکل ختم ہوگیا۔

Hania Aamir

Badshah