Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن: عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز

کاغذات نامزدگی آج سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 12:08pm

عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا بھی آغاز کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی آج سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی امیدوار متعلقہ حلقے کے آر او آفس میں جمع کرائیں گے۔

ریٹرننگ آفیسر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔

دوسری جانب امیدوار صبح ساڑھے آٹھ سے شام ساڑھے چار بجے تک کاغذات حاصل اور جمع کروا سکتے ہیں۔

امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی، جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

nomination papers

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election Schedule 2024

Election 2024