Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق سربراہ جعلی ڈگری پر گرفتار

ملازمت کے حصول کے لیے ملزم کی پی ایچ ڈی ڈگری جعلی نکلی، ایف آئی اے
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 12:09pm
شیخ اختر حسین۔ فوٹو — فائل
شیخ اختر حسین۔ فوٹو — فائل

سابق سیف ایگزیکٹو آفسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) شیخ اختر حسین کو گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

حکام نے کہا کہ ملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری پر سی ای او کی تعیناتی حاصل کی، ملازمت کے حصول کے لیے ملزم کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزم شیخ اختر حسین سال 2018 اور 2019 کے دوران بطور سی ای او ڈریپ تعینات رہا تھا۔

FIA

اسلام آباد

DRAP

Fake Degrees