Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان بھائی کی سالگرہ پر صحافیوں پر بھڑک اٹھے، ویڈیو وائرل

قتل کی دھمکی کے بعد حال ہی میں ممبئی پولیس نے سلمان کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا ہے
شائع 20 دسمبر 2023 09:07am

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اپنے بھائی سہیل خان کی سالگرہ کے موقع پر صحافیوں پر بھڑک اٹھے۔

گزشتہ روز سلمان خان نے اپنی فیملی کے ساتھ سہیل کی 53 ویں سالگرہ منائی، پارٹی کے بعد سلمان اپنے والدین کے ساتھ واپس جانے لگے تو پاپرازیوں نے انہیں گھیر لیا، جس پر وہ آپا کھو بیٹھے۔

سلمان خان نے تصاویر لینے کی کوشش کرتے فوٹوگرافروں کو غصے میں پیچھے ہٹنے کو کہا۔

19 دسمبر کو فیملی نے سہیل خان کی سالگرہ نجی طور پر منائی تھی جس میں سلمان کے ساتھ ساتھ فیملی کے تمام افراد بشمول والد سلیم خان، والدہ ہیلن، والدہ سلمیٰ خان، بہن ارپیتا خان اور ان کے شوہر آیوش شرما، الویرا خان، اتل اگنی ہوتری اور ان کی بیٹی علیزے اگنی ہوتری اور قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔

پارٹی کے بعد سلمان خان اپنے والدین کے ساتھ وینیو سے نکلے تو کئی فوٹوگرافر تصاویر لینے کے لیے ان کی گاڑی کے پاس پہنچ گئے۔ بظاہر پریشان سلمان کو اپنی کار میں بیٹھنے سے پہلے ’پچھے ہٹو سب‘ کہتے ہوئے سنا گیا۔

حال ہی میں، ممبئی پولیس نے سلمان کی حفاظتی حیثیت کا جائزہ لیا تاکہ کسی بھی خامی یا کوتاہیوں کی جانچ کی جا سکے۔

ایسا بالی ووڈ اداکار کو فیس بک پر گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے دھمکی دیے جانے کے بعد کیا گیا۔

Salman Khan

birthday

Dacoits

sohail khan

Paparazzo