Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارباز خان کی سالگرہ کے بعد سلمان کا موڈ خراب ، پاپارازیوں کو جھاڑ پلا دی

والدین کے ہمراہ باہر نکلنے کے بعد سلمان خان نے کیا کہا، ویڈیو وائرل
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2023 09:48am

بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھائی کی سالگرہ کے موقع پر بن بلائے پاپارازیوں پرمشتعل ہوگئے۔

سلمان خان 19 دسمبر کو اپنے بھائی اداکار سہیل خان کی 53 ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ تقریب کے بعد انہیں اپنے والدین کے ساتھ وہاں نکلتے ہوئے دیکھا گیا، باہر فوٹوگرافرز ان کے منتظر کھڑے تھے لیکن سلمان خان تصاویر کھنچوانے کے موڈ میں نہیں تھے۔

وائرل ویڈیو میں سلمان کوہ فوٹوگرافروں کو واپس جانے کے لئے کہتے ہوا دیکھا جاسکتا ہے جو تصاویر کے لیے ان کی گاڑی کو گھیر کرکھڑے ہیں۔

نجی نوعیت کی اس تقریب مین سلمان خان کے علاوہ ان کے والدین سلیم خان، ہیلن، سلمیٰ خان، بہن ارپیتا خان ، آیوش شرما، الویرا خان کے علاوہ اتل اگنی ہوتری اور ان کی بیٹی علیزے اگنی ہوتری اور قریبی دوستوں سمیت پوری خان فیملی شریک تھی۔

تقریب کے بعد ’بجرنگی بھائی جان‘ کے اداکار کو والدین کے ساتھ باہر نکلےتو کئی فوٹوگرافر تصاویر لینے کے لیے گاڑی کے گرد جمع ہوئے۔ پریشان نظر آنے والے سلمان خان کو اپنی گاڑی میں زوم کرنے سے پہلے یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’پیچھے ہٹو سب‘۔

سلمان خان کے باڈی گارڈ نے وکی کوشل کو دھکا دیا، ویڈیو وائرل

کیا کرسٹیانو رونالڈو نے سلمان خان کو نظر انداز کردیا ؟

حال ہی میں ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا تاکہ کسی بھی قسم کی خامی کا پتہ لگایا جا سکے۔

ایسا اس وقت ہوا جب بالی ووڈ اداکار کو فیس بک پر گینگسٹر لارنس بشنوئی کے مبینہ اکاؤنٹ سے بالواسطہ دھمکی دی گئی تھی۔ مذکورہ فیس بک اکاؤنٹ پر بشنوئی کی تصویر بھی ڈسپلے تصویر پر موجود تھی۔

Salman Khan

birthday

arbaz khan

PAPARAZZI