غزہ سے ہمدردی، الجزائری فٹبالر یوسف اتال کے خلاف اشتعال انگیزی کا مقدمہ درج
الجزائر کے انٹرنیشنل فٹبالر یوسف اتال کے خلاف غزہ کے حوالے سے فلسطینی عالم دین کی پوسٹ شیئر کرنے پر اشتعال انگیزی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یوسف اتال نے سات اکتوبر کو حماس کی اسرائیل کے خلاف کارروائی کے بعد انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں فلسطینی عالم دین محمود الحسنات نے اسرائیل کو دھمکی دی تھی۔
پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں، محمود الحسنات نے اللہ سے ’یہودیوں کیلئے یوم سیاہ بھیجنے‘ اور ’پتھر پھینکنے پر‘ غزہ کے باشندوں کے ”ہاتھ مستحکم“ کرنے کی دعا کی تھی۔
فرانس کے ستائیس سالہ ڈیفنڈر نے فوراً ہی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی اور اس پر معافی بھی مانگی تھی لیکن کلب نے ان کا معاہدہ منسوخ کردیا۔
اس کے بعد فرانس میں پراسیکیوٹر نے ان کے خلاف دہشت گردی کے جواز کے شبے میں کارروائی شروع کردی تھی۔
Comments are closed on this story.