Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

سندھ میں 2 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
شائع 19 دسمبر 2023 10:41pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر حکومت سندھ نے 25 اور 26 دسمبر 2023 کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ نے عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر کو سندھ حکومت کے زیر انتظام تمام دفاتر، خود مختار اداروں، نیم خود مختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید برآں، سندھ حکومت نے کرسمس کے بعد کے دن کے موقع پر 26 دسمبر، 2023 کو عام تعطیل صرف عیسائیوں کے لئے دینے کا اعلان کیا ہے۔

Christmas

holiday

Quaid e Azam Mohammad Ali Jinnah