Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

7 برس سے لاپتہ پولیس اہلکار بھکاری گینگ کے قبضے سے بازیاب

گینگ میں 3 خواتین بھی شامل
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 11:59am

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سال سے لاپتہ پولیس اہلکار کو گینگ کے قبضے سے بازیاب کرالیا جبکہ بھیک منگوانے والے گینگ کی 3 خواتین بھی گرفتار کرلی گئیں۔

راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کے علاقے سے 7 سال قبل لاپتہ ہونے والا سابق پولیس اہلکار مل گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے ذہنی مریض مستقیم خالد کو اغواء کیا اور معذور کرکے بھیک منگواتے تھے، گرفتار گینگ کی خواتین کی شناخت مریم، ثمینہ اور بعد الامین کے نام سے ہوئی ہیں، جن میں 2 بہنیں بھی شامل ہیں۔

:پولیس نے سابق پولیس ملازم کی والدہ کی مدعیت میں بھکاری گینگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔

مستقیم خالد 2006 میں پولیس میں بھرتی ہوا، 2011 میں طویل غیر حاضری پر نوکری سے برخاست کردیا گیا، سابق پولیس اہلکار 2016 سے گھر سے بھی لاپتہ تھا۔

مستقیم کی والدہ نے سول لائن کے علاقہ میں اپنے بیٹے کو بھیک مانگتا دیکھ کر پہچان لیا اور پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بھیک منگوانے والے گینگ کی 3 خواتین کو گرفتار کر لیا۔

مستقیم کی والدہ کے مطابق مستقیم 2010 میں ٹائفائیڈ کی وجہ سے ذہنی طور پر نارمل نہ رہا تھا، ذہنی طور پر متاثر ہونے کی وجہ سے مستقیم اکثر گھر سے چلا جاتا تھا مگر مل بھی جاتا تھا، 2016 میں مستقیم گھر سے گیا تو پھر واپس نہ آیا تھا،

rawalpindi

recover

Police man

Gangs of beggars