Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی

سابق ایم پی اے ملک واصف مظہر راں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
شائع 19 دسمبر 2023 08:20pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک واصف مظہر راں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی، اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی ملک واصف مظہر راں نے اپنی جماعت چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک واصف مظہر راں کا کہنا تھا کہ میں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، یہ جماعت ہی ملک کو آگے لے کر جا سکتی ہے، اور بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی قیادت کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، آصف علی زرداری نے صدر بننے کے بعد تمام اختیارات پارلیمنٹ کے سپرد کر دئیے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے نوجوانوں کسانوں اور مزدوروں کے لیے آواز بلند کی ہے، الیکشن میں عوام کی طرف سے ہمیں اچھا رسپانس ملے گا، ہم اپنے منشور کو لے کر الیکشن میں جائیں گے۔

pti

PPP

PTI Leaders Left Party