Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن سے فرار کی کوشش کرنے والوں کی سازشیں دم توڑ گئیں، چوہدری شجاعت

عوام کو روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعور کو ووٹ دینا ہوگا، صدر ق لیگ
شائع 19 دسمبر 2023 07:51pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ جو لوگ الیکشن سے فرار کی کوشش کر رہے تھے ان کی سازشیں دم توڑ گئیں ہیں، عوام کو روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعور کو ووٹ دینا ہوگا۔

مسلم لیگ ق سندھ کے صدر طارق حسن اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی صدر چوہدری شجاعت سے لاہور میں ملاقات کی، جس میں سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں، ملک کا سیاسی و معاشی مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے، اور اس کے لئے آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات انتہائی ضروری ہیں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کے یکساں مواقع ملنے چاہیے، پاکستان مسلم لیگ بھی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، اور ہر میدان میں عوام کی نمائندہ جماعت بن کر ترجمانی کرے گی۔

سربراہ ق لیگ نے کہا کہ عوام کو اپنے مستقبل کیلئے آج ہی فیصلہ کرنا ہوگا اور روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعورکو ووٹ دینا ہوگا۔

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain