Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: حلقہ این اے 250 میں کون سے علاقے شامل، عوام کو کن مسائل کا سامنا ؟

حلقے کے ووٹرز کو عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر تحفظات
شائع 19 دسمبر 2023 10:28pm
کراچی : حلقہ این اے 250 میں واقع بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکشن کے سامنے کھدائی سے اسٹوڈنٹس کو مشکلات کا سامنا۔ فوٹو آج نیوز
کراچی : حلقہ این اے 250 میں واقع بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکشن کے سامنے کھدائی سے اسٹوڈنٹس کو مشکلات کا سامنا۔ فوٹو آج نیوز

کراچی میں ضلع وسطی کا حلقہ این اے 250 پوش اور میڈل کلاس آبادی پر مشتمل ہے، جہاں دیگر مسائل تو پورے شہر کی طرح ہیں لیکن اسٹریٹ کرائم نے یہاں خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے۔

ملک میں الیکشن کی گہما گہمی شروع ہورہی ہے، عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہوگی۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں نے بھی جوڑ توڑ شروع کردیا ہے۔

الیکشن سے قبل سیاسی قائدین کے وعدے اور اعلانات تو اپنی جگہ لیکن ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی کے عوام بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

حلقہ این اے 250 کی صورتحال بھی شہر کے دیگر علاقوں سے مختلف نہیں ہے۔ اس حلقے میں عبداللہ کالج سے نارتھ ناظم آباد تک کا علاقہ شامل ہے، جبکہ شادمان، بفرزون، انڈہ موڑ، سیکٹرسیون ڈی ٹو جیسی پوش اور مڈل کلاس آبادیاں بھی اسی حلقے میں آتی ہیں۔

 کراچی: این اے 250 کے حلقے میں سڑک کے درمیان گڑھے سے حادثے کا خدشہ۔۔ فوٹو۔۔ آج نیوز
کراچی: این اے 250 کے حلقے میں سڑک کے درمیان گڑھے سے حادثے کا خدشہ۔۔ فوٹو۔۔ آج نیوز

اس حلقے میں کچی آبادیاں بھی آتی ہیں۔ جن میں سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ مرکزی شاہراہ پر تو ترقیاتی کام ہوتا نظر آتا ہے مگر گلیوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔

 کراچی: این اے 250 کے حلقے میں واقعہ علاقوں میں گلیوں کی صورتحال انتہائی ابتر دکھائی دے رہی ہے۔ فوٹو۔۔ آج نیوز
کراچی: این اے 250 کے حلقے میں واقعہ علاقوں میں گلیوں کی صورتحال انتہائی ابتر دکھائی دے رہی ہے۔ فوٹو۔۔ آج نیوز

حلقہ کے بیشتر علاقوں میں پانی خرید کر استعمال کیا جارہا ہے، شہری کہتے ہیں سیاسی قائدین کو اپنے وعدے وفا کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنی چاہئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ این اے 250 کے حلقے میں کھیل کے میدان تباہ حال ہیں، جس کے باعث بچے گلیوں میں کھیلنے پر مجبور ہیں۔

حلقے کے ووٹرز نے مزید کہا کہ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے ساتھ، اسٹریٹ کرائم نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

این اے دو سو پچاس کی حالت پر عوام کے ردعمل سے یہ تاثر ملتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں جو امیدوار یہاں سے کامیابی حاصل کرے گا اسے کئی طرح کے چیلنجز درکار ہوں گے۔

Pakistan Politics

NA 250 Karachi

Election 2024