Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کا ساتھیوں سیمت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

نواز شریف کی وجہ سے لوگ جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، رہنما ن لیگ جعفر خان مندوخیل
شائع 19 دسمبر 2023 06:00pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک اسرار ترین نے اپنے ساتھیوں سیمت اے این پی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ پریس کلب میں سابق صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور جمال شاہ کاکڑ نے پریس کانفرس کی۔

رہنما ن لیگ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا، نواز شریف نے پاکستان میں روز گار کے مواقع عام کیے اس لئے لوگ جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے قبائلی معتبرین اور سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد جماعت کا حصہ بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

الیکشن کمیشن کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا، ترجمان

ان کا کہنا تھا کہ ہرنائی اور دیگر علاقوں کے نوجوان نواز شریف کے کاروان کا حصہ ہیں، سیاسی جماعتوں سے مایوس افراد مسلم لیگ ن کا حصہ بن چکے ہیں۔

PMLN

ANP

Election 2024