الیکشن کمیشن کا نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
احد چیمہ عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو فوری مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو حکم دیا ہے کہ احد چیمہ کو فوری مشیرکے عہدے الگ کردیاجائے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں، اور وہ عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فواد حسن فواد سے متعلق 21 دسمبر کو مزید سماعت کی جائےگی۔
ahad cheema
مقبول ترین
Comments are closed on this story.