Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑیں گے، بھائی فیصل چوہدری کا دعویٰ

جیل ٹرائل کے نام پر نیا ٹرینڈ شروع ہو گیا ہے، وکیل فواد چوہدری
شائع 19 دسمبر 2023 03:42pm
فیصل چوہدری ایڈووکیٹ. فوٹو:فائل
فیصل چوہدری ایڈووکیٹ. فوٹو:فائل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی اور وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نام پر نیا ٹرینڈ شروع ہو گیا ہے، بھائی جیل سے خود الیکشن لڑیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دی ہے، جیل ٹرائل کے نام پر نیا ٹرینڈ شروع ہو گیا ہے، یہ حالات سازگار نہیں، یہ فری ٹرائل نہیں ہے۔

وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو درخواست کی ہے کہ اوپن ٹرائل کریں، کل اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت ہوئی اور آج نیب کا عمل شروع ہوگیا۔

فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری جیل سے خود الیکشن لڑیں گے۔

Fawad Chaudhary

PTI Leaders arrested