Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی ذکا اشرف کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

'پی سی بی کی جانب سے ان اکاؤنٹس کو ایکس کو رپورٹ کیا جارہا ہے'
شائع 19 دسمبر 2023 02:50pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے چئیرمین مینیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے کسی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ چئیرمین ذکا اشرف کا نہ تو ”ایکس“ (ٹوئٹر) پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ ہی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی موجودگی ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ ذکا اشرف کا نام کا استعمال کرنے والے تمام اکاؤنٹس غیر قانونی اور جعلی ہیں اور پی سی بی کی جانب سے ان اکاؤنٹس کو ایکس کو رپورٹ کیا جارہا ہے۔

zaka ashraf

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Fake Social Media Accounts