Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مکئی کی روٹی، سرسوں کا ساگ اور ہمارے اپنے گھر کا باغ‘

کرینہ کپور دیسی کھانوں کی دلدادہ نکلیں
شائع 19 دسمبر 2023 03:46pm
تصویر: کرینہ کپور/انسٹاگرام
تصویر: کرینہ کپور/انسٹاگرام

** دیسی کھانے ذوق و شوق سے کھانے والے اب کم ہی رہ گئے ہیں کیونکہ نئی نسل جنک فوڈ کی دیوانی ہے لیکن بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور ایسے کھانوں گرویدہ نکلیں۔**

کرینہ ان دِنوں سہانے اور سرد موسم سے لطف اٹھا رہی ہیں۔ وہ اپنے شوہرسیف علی خان اور بچوں کے ہمراہ ان دِنوں کرسمس کی چھٹیوں سے لطف اندوزہورہی ہیں۔

کرینہ کپور نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرفالوورز کے لیے تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سیف علی خان کے ساتھ اپنے آبائی گھر میں موجود ہیں۔

اداکارہ نے انسٹا پوسٹ پر لکھا کہ ’مکئی کی روٹی، سرسوں کا ساگ اور ہمارے اپنے گھر کا باغ‘۔

بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کو موسمِ سرما کی سوغات، ساگ، مکئی کی روٹی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مداحوں نے تبصروں میں اداکارہ کی پوسٹ کو پسند کرتے ہوئے خاصی حیرت کا بھی اظہارکیا۔

Instagram

Bollywood actress

Saif Ali Khan

Kareena Kapoor

Bollywood actor

lifestyle

Viral Pictures

Foods

BOLLYWOOD STAR