Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنا یاری سُننے والا رکشہ ڈرائیور ’ایوابی‘ کی موجودگی سے لاعلم، ویڈیو وائرل

پاکستان کی پہلی باحجاب بلوچی ریپر نے دلچسپ ویڈیو شیئرکردی
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 08:58am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کوک اسٹوڈیو کے گانے ’کنا یاری‘ سے مشہور ہونے والی پاکستان کی پہلی باحجاب بلوچی ریپر ایوا بی نے فالوورز کے لیے ایک دلچسپ ویڈیو شیئرکی ہے۔

حجاب کے ساتھ اسٹیج پر سُر بکھیرنے والی ایوابی نے ایک رکشے میں سفرکرنے کے دوران اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ایوابی جس رکشے میں سوار ہیں اسے چلانے والا اپنی روزی کمانے کے ساتھ ساتھ تفریح طبع کا بھی بھرپور انتظام کیے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں اسے ’کنایاری‘ سُنتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لیکن دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ رکشے والا اس بات سے لاعلم ہے کہ گانے کی ریپر اس کے رکشے میں ہی سوار ہیں اور محظوظ بھی ہورہی ہیں۔

ایوا بی نے مداحوں کے لیے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب رکشے والے کو کیسے بتاؤں کہ یہ ہمارا گانا ہے‘۔

فالوورز اس ویڈیو کو بہترین قرار دیتے ہوئے ایوابی کے لیے تعریفی تبصرے کررہے ہیں۔

ایوا بی جنوری 2023 میں گلوکار مدثر قریشی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

singer

Instagram

Viral Video

Pakistani Singer

lifestyle

Pakistani song

viral song

kanayaari