Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ادرک کھانوں کی طرح آپ کے بالوں کیلئے بھی ضروری ہے

موسمِ سرما میں عموماً بالوں سے متعلق زیادہ مسائل سامنے آتے ہیں
شائع 19 دسمبر 2023 03:57pm
تصویر: پنک وِلا
تصویر: پنک وِلا

لمبے، گھنے اور خشکی سے پاک بال ہر خاتون کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ اس مقصد کیلئے خواتین بالوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔

زمانہ قدیم سے گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے بالوں کی دیکھ بھال کا رجحان چلتا آرہا ہے، جیسے کہ بالوں پرمہندی اور دہی لگانا ایک پرانا طریقہ ہے۔

موسمِ سرما میں چونکہ بالوں سے متعلق زیادہ مسائل سامنے آتے ہیں، اس لیے اس موسم میں بالوں کا خیال رکھنا بہت اہم ہے۔

ان مسائل کو دور کرنے کیلئے ادرک کا استعمال ایک بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ ادرک میں موجود اینٹی سوزش، اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات آکسیڈیٹو تناؤ(اسٹریس) کو کم کرسکتے ہیں۔

خواتین بالوں کی دیکھ بھال کیلئے ادرک کے استعمال سے یہ فوائد حاصل کرسکتی ہیں۔

خشکی کا علاج

ادرک میں موجود جنجرول کمپاؤنڈ، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات صحت مند اسکیلپ کیلئے انتہائی مفید ہیں۔

یہ بالوں کے نشونما کو روکنے والی خشکی کو دور کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

مضبوط بال

ادرک بالوں کو جڑوں سے مضبوط بنانے کی خاصیت رکھتی ہے۔ یہ بالوں کے ٹوٹنے کے خطرات کو کم کرتے ہوئے موٹے اور صحت مند بالوں کو فروغ دیتی ہے۔

بالوں کی صحت

ادرک میں موجود خصوصیات جلن یا سوزش والے اسکیلپ کو پُرسکون کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ادرک خون کی گردش میں اضافے کے ساتھ اسکیلپ کو زنک، فاسفورس، میگنیشیم جیسے ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتی ہے۔

چمکدار بال

ادرک کا استعمال بالوں کو نرم وملائم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہموار اور چمکدار بناتا ہے۔ اس میں موجود فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور معدنیات خراب بالوں کے کیوٹیکلز کی مرمت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Women

lifestyle

Benefits

Beauty Tips

hair fall

ginger

hairs

haircare

Long Hairs