Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ناسا نے کروڑوں کلومیٹر دور سے بلی کی ویڈیو زمین پربھیج دی

تجربے کا مقصد مریخ پر انسانوں کو بسانے جیسے پیچیدہ مشنز کے لیے رابطے بہتر بنانا تھا
شائع 19 دسمبر 2023 01:45pm
تصویر: ناسدا
تصویر: ناسدا

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے خلا میں 3 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے ایک بلی کی وڈیو زمین پر بھیجی ہے۔ یہ فاصلہ زمین اور چاند کے درمیان فاصلے سے 80 گنا ہے۔

ناسا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 سیکنڈ کی یہ وڈیو جدید ترین لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے زمین پر بھیجی گئی۔ اس تجربے سے ثابت ہوگیا کہ مریخ پر انسانوں کو آباد کرنے جیسے پیچیدہ مشن کے لیے مطلوب مواصلاتی رابطہ ممکن ہے۔

مریخ اور مشتری کے درمیان قیمتی دھاتوں کے حامل چند شہاب ہائے ثاقب کے بارے میں تحقیق کرنے والے خلائی جہاز ”سائیکی“ سے بھیجا جانے والا اینکوڈیڈ انفرا ریڈ سگنل سان ڈیاگو کائونٹی میں قائم رس گاہ میں موصول ہوا۔

جنوبی کیلیفورنیا کی جیٹ پروپلژن لیباریٹری کے ڈیمو پروجیکٹ مینیجر بل کلپسٹین کہتے ہیں کہ اس تجربے کا مقصد بہت بڑے فاصلوں تک ایچ ڈی وڈیوز بھیجنے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ پر انسانوں کو آباد کرنے جیسے پیچیدہ خلائی مشنز کے لیے انتہائی فاصلوں سے رابطہ کرنے کا نظام تیز ترین اور خامیوں سے پاک ہونا چاہیے۔

خلائی جہاز عام طور پر ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے رابطے کی رفتار میں 10 تا 100 گنا اضافہ ممکن ہے۔

Video

NASA

space