Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کا کردار کیا ہے

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کے کیا اختیارات ہیں؟
شائع 19 دسمبر 2023 01:19pm
تصویر: ایکس/ای سی پی
تصویر: ایکس/ای سی پی

عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوچکا ہے، اس حوالے سے آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ آج مکمل کرلی جائے گی۔ الیکشن میں آر اوز اور ڈی آر اوز کا اہم کردار ہوتا ہے۔

الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن پچاس کے تحت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور اسی قانون کے سیکشن 51 کے تحت الیکشن کمیشن ریٹرننگ افیسرز اور ایڈیشنل ریٹرننگ آفیسرز تعینات کرتا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اہمیت کا حامل ہوتا ہے جو ڈی آر او کہلاتا ہے اور وہ پورے ضلع میں الیکشن کا نگران ہوتا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر صوبائی الیکشن کمشنر کو رپورٹ کرتا ہے۔

ضلعی سطح پر ڈی آر او کے ماتحت الیکشن کے انعقاد کے لیے جو عملہ کام کر رہا ہوتا ہے، یہ افسر دراصل ان کے اور الیکشن کمیشن کے مابین رابطے کا کردار ادا کرتا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اپنے ماتحت ریٹرننگ آفیسر سے الیکشن کے نتائج حاصل کر کے الیکشن کمیشن تک پہنچاتا ہے۔

اس دوران ڈی آر او الیکشن کے قواعد و ضوابط پر عمل کروانے کا پابند ہوتا ہے۔

ڈی آراو اس ضمن میں الیکشن کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے کو سزا اور جرمانہ کر سکتا ہے۔

ڈی آر او کے بعد آر او یعنی ریٹرننگ آفیسرز آتے ہیں۔

یہ انتخابی نتائج کو جمع کر کے ڈی آر او کو بھیجتے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کا عملہ آر او کا ماتحت ہوتا ہے۔

ان کا دائرہ اختیار اپنے اپنے حلقوں میں پولنگ کی نگرانی کرنا ہوتا ہے۔ آر او کو پریزائڈنگ آفیسر نتائج جمع کر کے مہیا کرتا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر کو جہاں ضرورت پڑے وہ مجسٹریٹ کے اختیارات کو بھی استعمال میں لا سکتا ہے۔

Returning Officers

District Returning Officers

Election 2024