وہ 5 چیزیں جو ہرگز مائیکروویو میں نہیں رکھنی چاہئیں
مائکروویو کے استعمال نے جہاں ہمارے طرزِ زندگی کو آسان بنایا ہوا ہے وہیں یہ صحت کے کئی مسائل کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ کھانوں کو گرم کرنے میں یہ ہمارا خاصا وقت بچا تا ہے۔
صحت کے ماہرین کے مطابق مائکروویو استعمال کرنے کے دوران چند احتیاطی تدابیر ہمیں نقصان سے بچا سکتی ہیں۔
خواتین کھانا گرم کرنے کیلئے ان 5 چیزوں کو مائکروویو میں رکھنے سے مکمل گریز کریں تا کہ وہ نقصان دہ اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
پلاسٹک کنٹینر
مائکروویو میں پلاسٹک کنٹینرز میں کھانے گرم کرنے سے ہر صورت اجتناب کرنا چاہئیے۔ یہ کنٹینرز مائیکرو پلاسٹک، نینو پلاسٹک اور لیچیٹس سے تیار کیے جاتے ہیں۔`
مائکروویو میں ان کنٹینرز میں کھانا گرم کرنے سے پلاسٹ کے مرکبات کھانے پر اپنا اثر چھوڑ سکتے ہیں جو انسانی صحت کو سنگین نتائج سے دوچار کرواسکتے ہیں۔
دھاتی برتن
دھاتیں مائکروویو کے لئے کسی صورت محفوظ نہیں ہیں۔ میٹل کے برتنوں کو مائکرویو میں رکھنا نہ صرف چنگاری یا آگ کی وجہ بن سکتا ہے بلکہ یہ مائکروویو کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
انگور
انگور چونکہ فریج میں رکھنے کے سبب ٹھنڈے ہوجاتے ہیں، اس لیے اکثریت انہیں معمول کے ٹمپریچر پر لانےکیلئے مائکرویو کا استعمال کرتی ہے۔
انہیں مائکروویو کرنے کے بجائے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھنا چاہئے۔ مائکرویو میں انگور گرم کرنا میں چنگاریوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔
کچے انڈے
مائیکروویو میں انڈوں کو ابالنے کا رجحان اب عام ہوچکا ہے، لیکن اس عمل کو ہر قیمت پر کرنے سے گریز کریں۔
جب انڈے گرم ہوتے ہیں تو اس کے اندر بھاپ بن جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ پھٹ سکتا ہے۔
ایلومینیم فوائل
دھاتی آلات کی طرح ایلومینیم ورق مائکروویو میں رکھنا کسی صورت مناب نہیں ہے۔ ایلومینیم ورق مائکروویو کی گرمی کو جذب نہیں کرتا ہے۔
یہ مائکروویو کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور آگ کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ لہذ اپنے کھانے کو مائکروویو میں ڈالنے سے پہلے ایلومینیم ورق کو ہٹانا بہتر ہے۔
Comments are closed on this story.