Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیڈی ڈیانا کا پہنا گیا لباس ریکارڈ قیمت پر فروخت

'لوگ اب بھی ان کے فیشن سے خوفزدہ ہیں۔ ڈیانا ایک فیشن آئیکون ہیں۔'
شائع 19 دسمبر 2023 12:51pm

شہزادی ڈیانا کے دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں، ان کا ایک نیلے اورسیاہ رنگ کا جیکس ازاگوری لباس 10 لاکھ ڈالرزسے زائد میں نیلام ہوا ہے۔

شہزادی ڈیانا نے پہلی بار 1985 میں فلورنس میں یہ ایوننگ ڈریس لباس پہنا تھا۔ لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے جولین آکشنز نے بتایا کہ ڈیانا نے ایک سال بعد وینکوور کے دورے کے دوران بھی یہ لباس پہنا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈیانا کا یہ لباس تقریباً 11 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے جو ان کے اندازے سے 11 گنا زیادہ ہے۔

آکشن ہاؤس کے مطابق یہ لباس 1,148,080 ڈالر میں فروخت ہوا، جس کا تخمینہ 100,000 سے 200,000 ڈالر لگایا گیا تھا۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جولین کے پاس اب شہزادی ڈیانا کے پہنے گئے مہنگے ترین لباس کا نیا عالمی ریکارڈ ہے جو نیلامی میں فروخت کیا گیا۔

فیشن نقاد اور شاہی خاندان کے انداز کی ماہر الزبتھ ہومز نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ اتنے سال بعد بھی یہ لباس اس قدر مہنگا ہہے- میرے خیال میں لوگ اب بھی ان کے فیشن سے خوفزدہ ہیں۔ ڈیانا ایک فیشن آئیکون ہیں‘۔

نیلے ستاروں سے سجا یہ لباس سیاہ ویلوٹ کے ساتھ نیلے رنگ کی آرگنزا اسکرٹ ہے۔ جسے جولینز آکشنز اور ٹرنر کلاسک موویز (ٹی سی ایم) کی جانب سے چار روزہ ”ہالی ووڈ لیجنڈز“ میں سے فروخت کیا گیا تھا جس میں متعدد یادگاراشیاء پیش کی گئی تھیں ۔

Auction

Princess Diana