Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں منکی پاکس سے پہلا مریض جاں بحق

جاں بحق ہونے والا شہری گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیرعلاج تھا
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2023 07:44pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں منکی پوکس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے، وفاقی دارالحکومت کے پمز اسپتال میں زیر علاج 40 سالہ مریض انتقال کر گیا۔

پمز حکام کے مطابق جاں بحق مریض منکی پاکس اور ایچ آئی وی کے امراض میں مبتلا تھا، منکی پاکس میں مبتلا شخص سعودی عرب سے پاکستان واپس آیا تھا، جاں بحق ہونے والا شہری گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیر علاج تھا۔

پمز حکام کے مطابق ایم پوکس کے علاج کے لیے عالمی ادارہ صحت نے تجرباتی دوا بھی فراہم کی تھی لیکن مریض جانبر نہ ہوسکا اور اتوار کو وفات پاگیا۔

اسلام آباد

Monkey Pox

monkeypax

health ministry