جلد پرخارش کی عام اقسام کون سی ہیں اور ان سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
انسانی جلد کاجتنا خیال رکھا جائے یہ اتنی ہی صحتمند رہتی ہے لیکن یہی جلد مسائل کاشکار ہوجائے تو چھٹکارا اتنا آسان نہیں، اس مسئلوں میں سب سے عمومی مسئلہ بھی خشکی یا کسی اور سبب خارش کی شکایت ہے۔
خارش ایک نہایت تکلیف دہ بیماری ہے جو جلد کی بیماریوں کے علاوہ اندرونی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
یہ الرجی اور انفیکشن سے لے کر آٹوامیون خرابیوں تک متعدد عوامل کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین خارش کا ابتدائی مراحل میں ہی علاج کروانے پر زور دیتے ہیں۔
ماہرین امراض جلد اس حوالے نجٓکلنے والے دانوں کی 5 عام اقسام، ان کا علاج اور روک تھام کی تدابیربتاتے ہیں۔
کانٹیکٹ ڈرمیٹیٹائٹس(Contact Dermatitis)
کانٹیکٹ ڈرماٹائٹس جلد کی وہ بیماری ہے جو جلن یا الرجی کی صورت میں سامنے آتی ہے۔ یہ خارش کئی صابن اور ڈٹرجنٹ کی وجہ سے ہوتی ہے۔
اس سے فوری راحت حاصل کرنے کیلئے ہلکے صابن کا استعمال کریںاور تجویز کردہ کورٹیکوسٹیرائڈز استعمال کریں۔
ایگزیما (Eczema)
ایگزیما یا ایٹوپک ڈرماٹائٹس ایک دائمی سوزش والی جلد کی خارش ہے جو جلد کو مکمل طور پر خشک کردیتی ہے۔ یہ زیادہ تر جینیاتی جزو کی وجہ سے ہوتی ہے۔
اس کے علاج کیلئے باقاعدگی سے موسچرائزر، ہلکے اور خوشبو سے پاک صابن کا استعمال کریں۔
سورائسس(Psoriasis)
سورائسس جلد کی وہ بیماری ہے جس سے جلد کی سطح پر خلیات کی تیزی سے تعمیر ہوتی ہے۔ یہ جلد پر سرخ دھبوں کی صورت میں نمودار ہوتی ہے۔
اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو جلد پر شدید خارش اور خون بہنے جیسے علامات ہوسکتی ہیں۔
اس کو تجویز کردہ کورٹیکوسٹیرائڈز، فوٹو تھراپی، دوائیں، اور سنگین صورتوں میں بائیولوجکس کے ذریعے دور کیا جاسکتا ہے۔
گرمی دانے (Heat Rash)
گرمی دانوں کو عام طور پر کانٹے دار گرمی دانے بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دانے گرم موسم میں پسینے کی نالیوں کے بند ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں، جس سے پسینہ جلد کے نیچے جمع ہو جاتا ہے۔
گرم موسم میں جلد کو ٹھنڈا رکھیں، ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور متاثرہ جگہ کو خشک رکھیں۔
رنگ وارم(Ringworm)
رنگ ورم ایک فنگل انفیکشن ہے، یہ کسی کیڑے کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ یہ سرکلر یا انگوٹھی جیسی شکل میں سرخ یا چاندی کے دھبے کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔
اس کو اچھی حفظان صحت کی مشق، ذاتی اشیاء کو کسی دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز اور جلد کو خشک رکھنے سے روکا جاسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.