پوپ فرانسس نے ہم جنس پرست جوڑوں کیلئے دُعا کی اجازت دے دی
رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کو ہم جنس پرست جوڑوں کے خیرمقدم اور ان کے لیے دعائے خیر کی اجازت دے دی ہے۔
ویٹیکن سے جاری کی گئی دستاویز کے مطابق پوپ کا کہنا ہے کہ خدا کی رحمت کے طلب گاروں کو زیادہ اخلاقی تجزیے کا شکارنہیں ہونا چاہیے۔
ویٹیکن کے ڈاکٹرائن آفس کی دستاویز پوپ کی طرف سے دو رجعت پسندوں کو لکھے گئے خطوط پر مبنی جو اکتوبر میں شائع کیے گئے تھے۔
ان خطوط میں پورپ فرانسس نے کہا تھا کہ شادی کی رسم کا حصہ نہ سمجھا جائے تو ہم جنس پرست جوڑوں کو پادری دعا دے سکتا ہے۔
دستاویز میں یہ صراحت بھی کی گئی ہے کہ شادی عمربھر کا بندھن ہے جو مرد اور عورت کے درمیان ہوتا ہے۔ پوپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی پادری کسی ہم جنس پرست جوڑے کے لیے اس وقت دعائے خیر نہ کرے جب وہ نام نہاد شادی کے بندھن میں بندھ رہا ہو، متعلقہ تقریب میں شریک ہو یا شادی کے لباس میں ہو۔
Comments are closed on this story.