ٹام کروز کی کال آگئی؟ برطانوی پارلیمنٹ میں فلمی دھن بج اٹھی
برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں وزیر ماحولیات کی حلف برداری سے قبل مقبول ترین فلم ’مشن امپاسبل‘ کی دھن بج اٹھی۔
رابرٹ ڈگلس ملر، جنہیں وزیر اعظم رشی سنک نے اپنا حکومتی عہدہ سنبھالنے کیلئے مقرر کیا تھا، عہدے کا حلف اٹھانے ہی والے تھے جب لیبر پارٹی کے لارڈ کےفون پر فلم مشن امپاسبل کی رنگ ٹون سُنائی دی۔
دارالامراء میں فلمی دُھن نے ماحول ہی تبدیل کردیا۔ وزیر برائے ماحولیات کی تعارفی تقریب بھی کچھ دیر کے لیے رُک گئی۔
تقریب میں فون کی رنگ ٹون بجنے پر دارالامراء کے مذکورہ رکن نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ، ’میں اپنی پوری زندگی میں کبھی اتنا شرمندہ نہیں ہوا، میں مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہوں۔‘
لارڈ ڈگلس ملر نے مختصر تقریب کے لیے روایتی سرخ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا جبکہ ان کے ساتھ حکومتی وزیر لارڈ بینیون اور کریگ میڈی کے ٹوری پیر بیرونس فریزر تھے۔
58 سالہ لارڈ ڈگلس ملر ایک تاجر اور زمیندار ہیں، جن کا خاندان کیڈنبرا میں ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور جینرز چلاتا تھا۔
Comments are closed on this story.