Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ کرنے والوں کیخلاف لاہور میں کریک ڈاؤن

متعدد گاڑیاں بند، ٹرابنسپورٹرز کو جرمانے
شائع 19 دسمبر 2023 10:46am

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ کرنے والوں کیخلاف لاہور میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔

حکام نے زائد کرائے وصول کرنے پر 31 گاڑیاں بند کردیں، 64 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کر دیے۔

حکام نے اوور لوڈ نگ کرنے پر 22 گاڑیوں سے سامان اتروا دیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور سیکریٹری آر ٹی اے نے گزشتہ روز مختلف بس اسٹینڈز کا دورہ کیا تھا اور ٹرانسپورٹرز کو کرائے کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے میں کمی کا ٹاسک دیتے ہوئے کرائے کم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

mohsin naqvi

intercity transport

Fare reduction

Fines