Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر سینٹ کام کی ملاقات، تربیتی رابطوں کوفروغ دینے پر اتفاق

ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتِ حال سےمتعلق باہمی تعاون پربھی گفتگو کی گئی۔
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2023 12:03pm
تصویر: آئی ایس پی آر
تصویر: آئی ایس پی آر
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کمانڈرسینٹل کمانڈ کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل عاصم اور امریکی کمانڈر سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات میں باہمی، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی، فوجی تربیتی اموربھی زیرغورآئے جب کہ دونوں جانب سے تربیتی رابطوں کوفروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال سےمتعلق باہمی تعاون پربھی گفتگو کی گئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امریکی سینٹ کام جوائنٹ آپریشنز کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر سینٹ کام اور پاک فوج کے مابین دفاعی تربیت اوررابطے بڑھانے سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

COAS

United States

Army Chief General Asim Munir