Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 12 فیصد اضافہ

چین نے سب سے زیادہ 23.3 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی۔
شائع 19 دسمبر 2023 09:29am

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک میں ہوئی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نومبر میں ایف ڈی آئی کا حجم 13.1 کروڑ ڈالر رہا، جولائی سے نومبر 2023 تک 65.6 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی۔

بیان کے مطابق چین نے سب سے زیادہ 23.3 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی۔

اس کے علاوہ پاور سیکٹر میں 33.4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)