Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یمنیٰ زیدی کی فلم سے فریال محمود کا ڈانس نمبر ’شیندی‘ ریلیز

اداکارہ فلم 'نایاب' سے بڑے پردے پر ڈیبیو کررہی ہیں
شائع 19 دسمبر 2023 09:35am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم ’نایاب‘ کا ایک اور گانا ریلیز کردیا گیا، اس ڈانس نمبرمیں فریال محمود اپنے ٹیلنٹ سے مداحوں کو محظوظ کریں گی۔

’تیرے بن‘، ’پیار کے صدقے‘ اور ’صنفِ آہن‘ جیسے سُپر ہٹ ڈراموں میں اپنے کرداروں سے شہرت کی بُلندیوں کو چھونے والی یمنیٰ زیدی کی یہ ڈیبیو فلم ہے۔

گزشتہ روز فلم کا گانا ’شیندی‘ ریلیز کیا گیا ہے جس میں اداکارہ ماڈل فریال محمود اس گانے میں رقص کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

فریال محمود گانے میں اپنے شاندار ڈانس مووز سے دیکھنے والوں کو محظوظ کریں گی۔ فلم کا یہ نیا گانا اس سیزن میں شادی کے رقص کی تلاش کرنے والوں کیلئے ایک عمدہ انتخاب ہوسکتا ہے۔

فلم میں یمنیٰ زیدی ایک پُرعزم کرکٹر کا کردار ادا کررہی ہیں اور کرکٹ ہی ان کی شہرت کے سفر کو آگے لے کر جائے گی۔

ڈانس نمبر سے قبل فلم کا گانا ’مینٹل سا دل‘ ریلیز کیا گیا تھا جو ریلیز کے فوراً بعد ہی مقبول ہوگیا تھا۔

یمنیٰ زیدی کو بہترین اسکرپٹ کے انتخاب کے سبب جانا جاتا ہے۔ فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد مداح اداکارہ کی فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

youtube

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

Yumna zaidi

NAYAB

showbiz celebrities

new song

debut

Pakistani Film

Faryal Mehmood

Dance Number

Song Release