Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین الیکشن کمیشن: عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

الیکشن کمیشن آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرے گا۔
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2023 12:42pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔

اڈیالہ جیل میں ممبرالیکشن کمیشن نثار درانی نے عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اورفواد چوہدری پر فردجرم ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے توہین الیکشن کمیشن کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

فواد چوہدری نے کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کر رکھی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کیس سے متعلق کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں، نہ ہماری دستاویزات کو اندرآنے دیا گیا، دستاویزات کے بغیرنہیں بتا سکتا مجھ پرکیا کیا الزامات ہیں۔

گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل شعیب شاہین کی عدم موجودگی پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن دو مرتبہ عمران خان اور فواد چوہدری کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے بلا چکا ہے، تاہم پی ٹی آئی کے وکلا نے عمران خان پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی۔

imran khan

Fawad Chaudhary

Adiyala Jail

Contempt of ECP