Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ چھ ماہ میں پہلی بار سرپلس ہوگیا

گزشتہ سال اس عرصے کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر تھا
شائع 19 دسمبر 2023 08:36am
فوٹو — رؤٹرز/ فائل
فوٹو — رؤٹرز/ فائل

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں 64 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مالی سال 2024ء میں جولائی تا نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ کم ہو کر 1.16 ارب ڈالر رہ گیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی میکرواکنامکس اسٹیبلیٹی کو تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

گزشتہ سال اس عرصے کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر تھا جب کہ چارماہ کے بعد نومبر وہ پہلا مہینہ ہے جس میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 9 ملین ڈالر رہا، نومبر 2023 میں برآمدات اور ترسیلات دونوں میں بہتری آئی۔

3.36 ارب ڈالر پر پاکستان کی برآمدات 12 فیصد تک بڑھیں جب کہ نومبر میں 2.25 ارب ڈالر کی ترسیلات میں 4 فیصد تک اضافہ ہوا۔

CURRENT ACCOUNT DEFICIT

US Dollars

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

current account surplus