Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے خریدار ادارے کو رسمی کارروائی پوری کرنے کی ہدایت

نجکاری کی ٹرانزیکشن رواں ماہ مکمل کرنے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2023 08:15am
فوٹو۔۔۔۔۔ پی آئی ڈی
فوٹو۔۔۔۔۔ پی آئی ڈی

ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی) کی نجکاری کی ٹرانزیکشن رواں ماہ مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے خریدار نجی کمپنی کو تمام رسمی اور ضابطے کی کارروائی پوری کرنےکی ہدایت کر دی۔

نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت نجکاری ڈویژن میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ایچ ای سی کی فروخت اور نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول آئی ایم ایس انجینئرنگ، مالیاتی ایڈوائزر، وزارت صنعت اور بینک آف خیبر نے شرکت کی۔

اسٹیک ہولڈرز نے فروخت کے معاہدے کی تکمیل کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا اور اسے حتمی شکل دی۔

نگراں وفاقی وزیر نے خریدار، آئی ایم ایس انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک نجکاری کی تکمیل کے لیے تمام رسمی کارروائیاں اور کاغذی کارروائی مکمل کریں۔

اسلام آباد

HEC

Fawad Hasan Fawad

Caretaker Federal Minister for Privatization

Privatization transaction

Privatization of Heavy Electrical Complex