Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

’پیپلزپارٹی عہدیداران زکوۃ کمیٹیوں کے چیئرمین ہیں‘، خالد مقبول صدیقی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

سندھ میں زکوۃ ڈپارٹمنٹ میں سیاسی تعیناتیاں منسوخ کی جائیں، کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان
شائع 18 دسمبر 2023 10:05pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے۔ دوسری طرف الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے اپنے دفتر سے صوبے بھر کے ڈی آر اوز سے بذریعہ آن لائن حلف لے لیا ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے خط میں لکھا کہ سندھ میں زکوۃ ڈپارٹمنٹ میں سیاسی تعیناتیاں منسوخ کی جائیں، پیپلزپارٹی کےعہدیداران زکوۃ کمیٹیوں کے چیئرمین تعینات ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے خط میں مزید لکھا کہ عہدیداران اپنے من پسند افراد میں زکوۃ فنڈز تقسیم کرتے ہیں، فنڈز چیئرمینز کے حوالے کرنا دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔

ڈی آر اوز سے بذریعہ آن لائن حلف

الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے اپنے دفتر سے صوبے بھر کے ڈی آر اوز سے بذریعہ آن لائن حلف لے لیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کہا ہے کہ ڈی آر اوز کی ٹریننگ کا عمل کل سے شروع ہوگا، حلف لینے کے بعد فوری طور الیکشن قوانین نافذ العمل ہو جائیں گے۔

MQM Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)

khalid maqbood siddiqui

Election 2024