پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم بیوی سمیت گرفتار
ملزمان نے قتل کرنے کے بعد لاشیں نشتر کالونی میں پھینک دی تھیں، پولیس
لاہور پولیس نے شیخوپورہ میں میاں بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو بیوی سمیت گرفتار کرلیا۔
لاہور کے علاقے نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فرزانہ نامی خاتون کو اس کے شوہر سمیت شیخوپورہ میں قتل کیا گیا تھا، ملزمان نے میاں بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاشیں لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پھینک دی تھیں۔
حکام کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان علی حسن اور اسکی بیوی کلثوم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
lahore police
Target Killing
GIRL KILLING
مقبول ترین
Comments are closed on this story.