Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی : موبائل فون چھیننے کے دوران ملزم نے بزرگ شہری کو گولی مار دی

ملزم نے مزاحمت پر گولی چلائی اور فرار ہوگیا
شائع 18 دسمبر 2023 05:21pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

راولپنڈی میں موبائل فون چھیننے کے دوران ملزم نے بزرگ شہری کو گولی مار دی۔

راولپنڈی میں بھی لوٹ مار کے دوران ملزم شہریوں پر گولیاں چلانے لگے ہیں۔

شہر میں ایک ملزم نے بزرگ شہری سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر گولی چلادی اور فرار ہوگیا۔

گولی لگنے سے بزرگ شہری زخمی ہوگئے، جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی بزرگ کی شناخت 70 سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی۔

Punjab police

Street Crimes

Punjab Law and Order Situation