Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام میرا ساتھ دیں تو میں سب کو سنبھال لوں گا، آصف زرداری

ہماری اقتدار میں آنے کی خواہش عوام کی خدمت کے لیے ہے، سابق صدر
شائع 18 دسمبر 2023 05:14pm
آصف زرداری کا تربت میں جلسے سے خطاب۔ فوٹو:اسکرین گریپ
آصف زرداری کا تربت میں جلسے سے خطاب۔ فوٹو:اسکرین گریپ

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عوام میرا ساتھ دیں تو میں سب کو سنبھال لوں گا، ہماری اقتدار میں آنے کی خواہش عوام کی خدمت کے لیے ہے۔

تربت میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کو دہراتی ہے، آج میری شادی کی سالگرہ بھی ہے، میں جیل میں 14سال رہا ہوں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا ادراک ہیں، بلوچستان میں بہت وسائل ہیں، اس صوبے کی عوام کے غم سمجھتے ہیں، بلوچستان کو پاکستان نے سمجھا ہی نہیں، اسلام آباد نے اسے سمجھا ہی نہیں وہ سندھ کو پنجاب کو اور کے پی کے کو نہیں سمجھتا۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم نے شہدا کا بیڑا اٹھایا ہے، ہم پر بھٹو اور بی بی شہید کا قرض باقی ہے، ہم پاکستان اور بلوچستان کو بنائیں گے، بلوچستان پاکستان کا دل ہے، ہمارے لیے پہلے بلوچستان اور باقی صوبے بعد میں ہیں، یہاں کے جوانوں اور لڑکوں بھلا دیا گیا ہے، بلوچ بھائیوں سے درخواست ہے وہ واپس آئیں ہم ان کی خدمت کریں گے، ملک کو بنائیں، ہمیں ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات قریب ہیں اور سب کی خواہش ہے وہ اقتدار میں آئیں، لیکن ہماری اقتدار میں آنے کی خواہش عوام کی خدمت کے لیے ہے، عوام میرا ساتھ دیں تو میں سب کو سنبھال لوں گا، ہم بلوچستان کے ہر ڈسٹرکٹ میں یونیورسٹی اور کالج بنائیں گے، میڈیکل کالجز اور میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال بنائیں گے، لیکن عوام کی طاقت کے زور سے یہ کام ہوگا، دوسرے ملک ہمیں نہیں پال سکتے، ہمیں خود کو خود چلانا ہوگا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی قوم دوسری قوم کو برداشت نہیں کرتی، جنگ میں قومیں ترقی نہیں کرتی، آج فلسطین میں اسرائیل ظلم کررہا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے پختونوں نے نہیں کہا تھا کہ ہمیں نام دو، مجھے علم تھا کہ ان کی خواہش ہے انہیں نام دیا جائے، انہیں نام دینا ہمارا قصور نہیں فخر ہے، اگر جرم ہے تو ہم مزید جیل کاٹ لیں گے۔

۔

Asif Ali Zardari

Asif Zardari