اسلام اباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی گہرائی 140 کلومیٹر یر زمین تھی
دارالحکومت اسلام اباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دکانوں، دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے کہا کہ زلزلے کی گہرائی 140 کلومیٹر زیر زمین تھی جب کہ اس کا مرکز دودا مقبوضہ کشمیر تھا۔
Indian occupied Kashmir
اسلام آباد
earthquake
مقبول ترین
Comments are closed on this story.