Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمین پر کھڑا ہیلی کاپٹر بے قابو، پائلٹ کو جان جوکھم میں ڈالنا پڑ گئی

پائلٹ کی ہیلی کاپٹر کو ہاتھوں سے روکنے کی کوشش
شائع 18 دسمبر 2023 03:58pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

زمین پر کھڑا ہیلی کاپٹر بے قابو ہوگیا جسےقابو کرنے کے لیے پائلٹ کو اپنی جان خطرے میں ڈالنا پڑ گئی۔

ایکس پر ایوی ایشن نیوز اینڈ ویڈیوز نامی اکاؤنٹ نے ایک عجیب و غریب ویڈیو پوسٹ میں جس میں دیکھا گیا کہ امریکی ریاست پانامہ میں زمین پر کھڑا پہلی کاپٹر بغیر پائلٹ کے گھومنا شروع ہوگیا اور پپہلے تو پائلٹ اسے ہاتھوں سے روکنے کی کوشش کرتا رہا اور پھر ناکامی پر اس میں داخل ہونے کی کوششیں کرتا رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پائلٹ ہیلی کاپٹر کے دروازے کے قریب کھاڑا تھا اور ایک خاتون ہیلی کاپٹر سے جیسے ہی باہر آئیں تو وہ اچانک خود بخود گھومنا شروع ہوگیا۔

خاتون ہیلی کاپٹر سے تو بال بال بچ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئیں اورفوری طور پر دوڑ لگاکر واقع سے چلی گئیں تاہم پائلٹ نے کافی کوششوں کے بعد اسے قابو کرنے کے لیے یلی کاپٹر میں داخل ہوکر بند کردیا۔

Viral Video

helicopter

Pilot