Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مہوش حیات کا انکار بنتا نہیں تھا‘ ، خلیل الرحمان قمرنے اداکارہ سے ناراضگی کی وجہ بتا دی

'کسی کے فرشتوں کو بھی نہیں معلوم ہوگا کہ میں نے مہوش کوکاسٹ کروانے کیلئے بہت کوششیں کیں'
شائع 18 دسمبر 2023 04:16pm

پاکستان کے مقبول مصنف خلیل الرحمن قمر نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات سے ناراضگی کی وجہ سے بتاتے ہوئے ایک انکشاف کیا ہے۔

گزشتہ روز خلیل الرحمن قمر نے احمد علی بٹ کے ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت جہاں انہوں نے اپنے تحریر کردہ ڈراموں سے متعلق گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے جب مہوش حیات سے ناراضگی کی وجہ پوچھی گئی تو مقبول مصنف نے کہا کہ ’مہوش نے میری لکھی گئی فلم ”کاف کنگنا“ میں اداکاری کرنے سے انکار کردیا تھا‘۔

انہوں نے مہوش حیات سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کا انکار کرنا بنتا نہیں تھا، کیونکہ پنجاب نہیں جاؤں گی میں، میں نے ان کو کاسٹ کروایا تھا‘۔

خلیل الرحمن قمر نے مزید کہا کہ ’کسی کے فرشتوں کو بھی نہیں معلوم ہوگا کہ میں نے مہوش کو اس فلم میں کاسٹ کروانے کیلئے بہت کوششیں کیں‘۔

مصنف نے کہا کہ ’فلم کا ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مہوش کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کیلئے بلکل تیار نہیں تھے‘۔

مہوش حیات سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے مہوش کو اس فلم میں کاسٹ کروانے کیلئے لڑائی کی تھی، میں نے ان کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں کیا تھا کہ میں ان کو اس فلم میں کاسٹ کرواؤں گا‘۔

مہوش حیات پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں۔ ان کی شاندار اداکاری کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

Interview

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

podcast

Mehwish Hayat

Khalil ur Rehman Qamar

ahmed ali butt

showbiz celebrities