Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ایسے تھوڑی نہ تھا یار‘ ۔۔۔ شاہ رخ خان ’کککککرن‘ کے نقالوں سے تنگ آگئے

بالی ووڈ کے کنگ خان اپنے بچوں کو اپنی فلمیں دیکھنے کا کیوں نہیں کہتے؟
شائع 18 دسمبر 2023 03:06pm

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی نقل اتارنے والوں سے تنگ آگئے ہیں اور اس پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی مشہور فلم ”ڈر“ کے معروف ڈائیلاگ ”آئی لو یو ککککککرن…“ کی نقل کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔

شاہ رخ خان اتوار کو اپنی آنے والی فلم ”ڈنکی“ کی تشہیر کے لیے دبئی میں موجود تھے اور وہاں انہوں نے دکھایا کہ ”کککککرن“ والی لائن کس طرح بولی جاتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’آج کل انٹرنیٹ پر سب لوگ میری اداکاری کرتے رہتے ہیں۔ میں نے کب ایسے بولا یار؟ کوئی آکر کہتا ہے او میں شاہ رخ خان کی مِمکری کرتا ہو۔ آئی لو یو ککککککرن۔ ایسے تھوڑی نہ تھا یار۔‘

شاہ رخ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جب وہ اپنی فلمیں دیکھتے ہیں تو انہیں عجیب لگتا ہے۔

اپنے بچوں کے فلمیں ان کی دیکھنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے احساس ہی نہیں ہوا کہ اتنے سال گزر چکے ہیں اور ایسے دن بھی آتے ہیں جب میں اپنے بچوں سے کہتا ہوں کہ آؤ میری فلم دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ’پہلے، جب میں ان سے اپنی فلمیں دیکھنے کے لیے کہتا تھا وہ کچھ نہیں کہتے تھے، بعد میں وہ کہنے لگے ’پاپا، آپ کے بال کیسے ہیں؟ دیکھو تو کسیے دکھ رہے ہو، تو یہ میرے لیے عجیب ہوگیا‘۔

شاہ رخ خان کی اس وائرل ویڈیو پر ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’شاہ رخ کو اپنی پچھلی فلمیں ایک بار پھر دیکھنی چاہئیں… اس وقت ان کی آواز پتلی اور مختلف لیکن خوبصورت اور جادوئی تھی… اب ان کی آواز بہت مختلف ہے‘۔

Dialogue

Shahrukh Khan

Dunki

Dar Movie