Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گھر میں گھسنے والا ٹینکر تاحال نہ نکالا جاسکا

حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو بچیوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 03:10pm
Water tanker accident administration and police absent - Aaj News

کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں ڈھلان کی وجہ سے گھر میں گھسنے والا واٹر ٹینکر ابھی تک ہٹایا نہ جاسکا۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو بچیوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے حادثہ پانی کی قلت کی وجہ سے پیش آیا۔

پانی کی عدم دستیابی بلدیہ ٹاؤن میں سنگین حادثے کا باعث بن گئی، پانی نہ ہونے کی وجہ سے منگوایا گیا واٹر ٹینکر سامنے والے گھر میں جاگھسا۔

گھر میں انتالیس سالہ عامر سویا ہوا تھا جو نیند میں ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں عامر کے بھائی اور بیوی سمیت دو بچیاں بھی زخمی ہوگئیں۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ واقعہ صبح سویرے پیش آیا، حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔

پولیس واقعہ کی تحقیق کر رہی ہے۔ تاہم ٹینکر ابھی تک جائے حادثہ سے نہیں نکالا جاسکا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کی عدم فراہمی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

karachi

Accident

water tanker