Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا بچوں کے اندراج کیلئے یکم جنوری سے میڈیکل سرٹیفکیٹ درکار ہوگا، نادرا نے وضاحت کردی

'بعض حلقوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے کچھ بیانات حقائق کے منافی ہیں'
شائع 18 دسمبر 2023 02:30pm

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے ’فارم ب‘ کے اجراء کی پالیسی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

نادرا کی جانب سے آفیشل ایکس ہینڈل پر کی جانے والی وضاحتی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے ’فارم ب‘ کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور ہے۔

نادرا نے واضح کیا ہے کہ ’فارم ب‘ کے حصول کے لیے کسی طرح کی کوئی ڈیڈ لائن بھی مقرر نہیں کی گئی۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے کچھ بیانات حقائق کے منافی ہیں اور شہریوں کو گمراہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

ذمہ دار شہری ہونے کا تقاضا ہے کہ اس طرح کی غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ نادرا کی طرف سے جاری کردہ فارم ب 18 سال سے کم عمر بچوں کے اندراج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اسے بچوں کے پاسپورٹ ، اسکول میں داخلے یا بیرون ممالک سفر کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

NADRA

B farm