فی تولہ سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر مہنگا ہوگیا
پاکستان اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے دام سیکڑوں روپے بڑھ گئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 17ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 343 اضافے سے 1 لاکھ 86 ہزار 214 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر بڑھ کر 2043 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
سونا
Gold prices
karachi gold rates
Today Gold Prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.