Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا: اساتذہ نے الیکشن ڈیوٹی سے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

بائیکاٹ کا فیصلہ کیپلا کی ہنگامی میٹنگ میں ہوا، صدر جمشید خان
شائع 18 دسمبر 2023 01:29pm

خیبرپختونخوا پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن (کیپلا) نے الیکشن ڈیوٹی سے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

کیپلا کے صدر کمشید خان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پروونشل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 14 ماہ سے نہیں ہوا، جس پر پروفیسرز اور لیکچررز میں شدید بے چینی ہے۔

جمشید خان نے کہا کہ 12 ہزار لیکچررز، پروفیسرز اور لائبریرینز کی ترقیاں روکی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کا فیصلہ کیپلا کی ہنگامی میٹنگ میں ہوا، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ معماران قوم کے حق پر ڈاکہ ڈالنا سراسر ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 350 کالجز کے ترقی کے حقدار متعدد پروفیسرز خالی اسامیوں کے باوجود اگلے گریڈز میں ترقی کے بغیر ریٹائرڈ ہو گئے۔

جمشید خان نے کہا کہ چیف سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی نوٹیفیکیشن کی روشنی میں ذمہ داری نبھائیں۔

KPK

boycott

Election Duty